ڈھاکہ،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں ہفتے کے روز ایک ریستوران میں موجود تمام چھ مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر کے 13 یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا۔ ان دہشت گردوں نے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں ایک کیفے میں داخل ہو کر متعدد افراد بہ شمول غیرملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور پولیس کے خلاف مورچے بھی سنبھال لیے تھے۔ حکام کے مطابق ان دہشت گردوں کی ہلاکت سے قبل اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں بری اور بحری فوج کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ریستوران کے اندر تلاشی اور چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔